گوہاٹی23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )حصول اراضیات آرڈیننس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت آسام نے آج آرڈیننس کے خلاف سماجی جہد کار انا ہزارے کی جدوجہد سے یگانگت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک صحافتی پیام میں چیف منسٹر ترون گوگوئی نے کہا کہ ریاستی حکومت مرکز کی عوام دشمنی اور کسان دشمنی پالیسیوں کی مخالفت کرے گی ۔ انہوں نے حصول اراضیات آرڈیننس کو سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کے مفاد میں جاری کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ آسام میں اس آرڈیننس پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا اور آر ڈیننس کے خلاف انا ہزارے کی جدوجہد کو کانگریس حکومت بھر پور تائید کریگی ۔ چیف منسٹر آسام نے بتایا کہ انہوں نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ہیں تا کہ تفرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اور غریب موافق پالیسیوں کی موئید ہمخیال سیکولر اور ترقی پسند جماعتوں کو متحد کیا جاسکے ۔