پونے 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن انا ہزارے سمجھا جاتا ہے کہ حصول اراضیات بل پر دہلی میں بھوک ہڑتال کرنے پر غور کر رہے ہیں تاہم کچھ کارکن انہیں صحت کی بنیادوں پر ایسا کرنے سے گریز کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ہزارے کے ایک ساتھی وشوامبھر چودھری نے کہا کہ انا جنتر منتر پر بھوک ہڑتال کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی صحت کی بنیاد پر ہم نے اس کے مغائر مشورہ دیا ہے ۔