اناہزارے کی بھوک ہڑتال کا 2 اکٹوبر سے آغاز

ممبئی ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن اناہزارے نے مرکزی حکومت کو اطلاع دی ہیکہ وہ 2 اکٹوبر سے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور لوک پال و لوک آیوکت کے تقررات کے تیقن کی تکمیل سے قاصر رہنے کے خلاف 2 اکٹوبر سے بھوک ہڑتال کا آغاز کریں گے۔ دفتر وزیراعظم کے وزیرمملکت جتیندر سنگھ کے موسومہ اپنے مکتوب میں جس کی تاریخ 31 جولائی ہے، مخالف کرپشن جہدکار نے کہا کہ وہ مہاراشٹرا کے ضلع احمد نگر کے گاؤں رالے گاؤں سدھی میں 2 اکٹوبر سے بھوک ہڑتال کا آغاز کریں گے۔ ماضی میں اناہزارے کم از کم 4 مرتبہ مرکزی حکومت کو مکتوبات روانہ کرچکے ہیں۔