امیٹھی قتل کیس میں 3 افراد گرفتار

لکھنؤ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 3 مشتبہ افراد کو نومنتخب امیٹھی ایم پی سمرتی ایرانی کے قریبی مددگار کے قتل کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اترپردیش ڈی جی پی او پی سنگھ نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ ہم نے امیٹھی قتل کیس کے سلسلہ میں 3 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 2 مشتبہ ملزمین فرار ہیں۔