حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : امیوزمنٹ اور تھیم پارک انڈسٹری کے لیے سورسنگ پر بڑی
B2B نمائش ، IAAPI کا 19 واں امیوزمنٹ ایکسپو 6 تا 8 مارچ بامبے ایگزیبیشن سنٹر ، گورے گاوں (ویسٹ ) ممبئی میں منعقد ہوگا ۔ اس نمائش کے لیے وزارت سیاحت حکومت ہند کی جانب سے تعاون کیا جارہا ہے اور مدھیہ پردیش ٹورازم پارٹنر اسٹیٹ کے طور پر اشتراک کررہا ہے ۔ اس نمائش میں ہندوستان کے علاوہ 20 ممالک کے 142 سے زیادہ نمائش کنندگان حصہ لیں گے ۔ اس میں حصہ لینے والے ممالک میں بلغاریہ ، کناڈا ، چین ، دوبئی ، یو اے ای ، فرانس ، جرمنی ، ہانگ کانگ ، اٹلی ، کویت ، فلپائن ، پولینڈ ، روس ، اسپین ، سوئزر لینڈ ، تھائی لینڈ ، نیدر لینڈس ، ترکی ، برطانیہ ، امریکہ اور ہندوستان شامل ہیں ۔ اس ایکسپو میں ایگزیبیٹرس امیوزمنٹ پارک ، تھیم پارک ، واٹر پارک ، ایڈوینچر پارک اور ان ڈور امیوزمنٹ سنٹرس کے لیے رائیڈرس ، ایکوپمنـٹ اور سرویسس کا ڈسپلے کریں گے ۔ یہ نمائش تقریبا 4000 ٹریڈ پروفیشنلس کے لیے کشش کا باعث ہوگی جن میں امیوزمنٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد ، پارک اینڈ آئی اے سی آپریٹرس ، ہوٹل اینڈ ریسارٹس ، رئیل اسٹیٹ ، مال ڈیولپرس ، ٹورازم اینڈ انٹرٹینمنٹ ، اسپورٹس بار ، کیفتیریا ، میوزیمس اینڈ سائنس سنٹرس ، ٹورازم ڈیولپمنٹ بورڈ ، پی ڈبلیو ڈی ، ٹاون پلاننگ کے عہدیدار شامل ہوں گے ۔ مسٹر پردیپ شرما ، صدر ، انڈین اسوسی ایشن آف امیوزمنٹ پارکس اینڈ انڈسٹریز (IAAPI) نے کہا کہ یہ نمائش سیاحت کے فروغ کے لیے ایک موزوں پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور اس سے روزگار بھی پیدا ہوگا اور اس سے رسٹورنٹس ، ٹرانسپورٹیشن ، ریٹیل اور مقامی دست کاری جیسے بزنس میں اضافہ ہوگا ۔ یہ نمائش اس کے دوران انڈسٹری لیڈرس کے ساتھ نیٹ ورک بنانے کیلئے اچھا موقع فراہم کرے گی ۔۔