جدہ۔14 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی دوشنبہ کو سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ پہنچے اور انھوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ امیر قطر اور ان کے وفد کا جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد کے موقع پر سعودی نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز ،مکہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ بن عبدالعزیز، جدہ کے میئر ڈاکٹر ہانی ابو راس اور سعودی عرب میں متعیّن قطری سفیر شیخ عبداللہ بن ثمر آل ثانی نے استقبال کیا ہے۔