دوحہ۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ امیر قطر صاحب السمو شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ان کے والد امیر صاحب السمو شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے قصر الوجابہ میں کل صبح اپنے بہی خواہوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کئی شیخوں، وزراء، مشاورتی کونسل کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، وزیروں کے انڈر سکریٹریز مشاورتی کونسل کے ارکان اور شہریوں کا خیرمقدم کیا۔ سفارت خانوں کے سربراہوں، مسلح افواج اور پولیس کے عہدیداروں، قومی اداروں اور محکموں کے سربراہوں اور قطر فاؤنڈیشن برائے یتیم بچے دھریما کے بچوں کا استقبال کیا۔ نامور عالم دین صدر بین الاقوامی یونین برائے علمائے ہند ڈاکٹر یوسف علی قرضاوی بھی امیر سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ بہی خواہوں میں امیر کو عید کی مبارکباد پیش کی اور عالم عرب اور مسلم اقوام، قطری عوام کیلئے اللہ تعالیٰ سے برکتیوں اور رحمتیں نازل کرنے کی دعاء کی۔ استقبالیہ میں عزت مآب شیخ محمد بن خلیفہ الثانی بھی شامل تھے۔ قبل ازیں صبح میں امیر قطر اور ان کے والد امیر نے الوجابا عیدگاہ میں صاحب السمو شیخ محمد بن خلیفہ الثانی، شیخوں، وزراء، سفیروں اور شہریوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ سپریم عدالتی کونسل کے رکن ڈاکٹر تخیل سیر الشماری نے امامت کی اور خطبہ دیا۔ انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر عالم اسلام کے اچھے کارناموں کے لئے دعاء کی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل آوری کی توفیق دینے کے لئے دعا کی۔