امیروںکیلئے گیاس سبسیڈی ختم کی جائے گی:ارون جیٹلی

نئی دہلی 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ حکومت پکوان گیاس سبسیڈی امیروں کو نہ دینے کا فیصلہ کرنے پر غور کررہی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں دولت مند افراد کو سبسیڈی والی پکوان گیاس سربراہ نہیں کی جائے گی۔ آئدہ حکومت ہند کا اہم فیصلہ یہ ہوگا کہ آیا میری طرح کے لوگ ہماری پکوان گیاسبسیڈی حاصل کرنے کے مستحق ہیں یا انہیں ۔ انہوں نے ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ چوٹی کنفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بہت جلد ایسا فیصلہ کیا جانا چاہئے کہ سبسیڈی والی اشیاء دولت مندوں کو سربراہ نہ کی جائیں ۔ بہتر یہی ہوگا کہ ہم اپنے ایجنڈہ پر اپنے سسٹم کے فیصلے کریں ۔ فی الحال 414 روپئے سیلنڈر کی شرح سے 12 سیلنڈرس صارفین کو سربراہ کئے جارہی ہیں اس سے ہٹ کر کسی کو زائد سیلنڈر کی ضرورت ہوگی تو اسے 14.2کیلو گرام سیلنڈر کیلئے 880 روپئے اور مارکٹ شرح ادا کرنی ہوگی ۔مرکزی حکومت نے پکوان گیاس سبسیڈی کے حصول کیلئے صارفین کو آدھار کارڈ سے مربوط نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب حکومت آدھار کارڈ کو پکوان گیاس سبسیڈی کیلئے لازمی قرار دیتی ہے تو صارفین کو پکوان گیاس کی سبسیڈی قیمت بینکوں کے ذریعہ ادا کی جائیگی ۔

مرکزی دفاتر میں آدھار سے مربوط بائیو میٹرک حاضری نظام
نئی دہلی 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آج فیصلہ کیا ہے کہ تمام مرکزی دفاتر میں موجودہ حاضری نظام کو مرحلہ وار انداز میں ختم کیا جائے اور آدھار سے مربوط بائیو میٹرک حاضری نظام رائج کیا جائے ۔ محکمہ پرسونل و ٹریننگ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے بموجب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے تمام دفاتر میں آدھار سے چلنے والے بائیو میٹرک حاضری سسٹم کو رائج کیا جائے جن میں مرکز کے اٹیج اور سب آرڈینیٹ دفاتر بھی شامل رہیں گے ۔ کہا گیا ہے کہ جاریہ سال کے ختم تک دہلی میں واقع مرکزی حکومت کے دفاتر میں اس تعلق سے ایک نظام نصب کردیا جائیگا ۔ دوسرے مقامات پر یہ سسٹم 26 جنوری 2015 تک نصب کرنے کا منصوبہ ہے ۔ کہا گیا ہے کہ محکمہ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی جانب سے اس طرح کے سسٹم کو نصب کرنے کیلئے فنی مدد فراہم کی جائیگی ۔