امید بھر ا سال نو

نئی کونپل علامت زندگی کی
نیا دن ہے عجب تحفہ خدا کا
نیا سورج جواں ہونے سے پہلے
علامت ہے، اثر جیسے دعا کا
پہلا دن بھی خوشیوں سے بھرا ہو
ہو دن آخری بھی خوش نگاہ سا
نئی کونپل علامت زندگی کی
نیا دن ہے عجب تحفہ خدا کا
سال نو نے اک امید بھر دی
دلوں میں بھر دیا اک حوصلہ سا
نئی صبح کی شوخی اور سرخی
ہو جیسے عکس سا اک زندگی کا
طلسم بڑھ رہا ہے صبح نو کا
رہے سایہ محمد مصطفی ﷺ کا
نئی کونپل علامت زندگی کی
نیا دن ہے عجب تحفہ خدا کا