نئی دہلی۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) جہاں امیت شاہ کا نام آتا ہے، وہاں تمام چیلنجس سرد پڑجاتے ہیں۔ مملکتی وزیر برائے داخلہ نیتا نند رائے نے اپنے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے امیت شاہ کے تحت جونیر وزیر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالا ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ ان کی نئی ذمہ داری ان کے چیلنجس کیا حیثیت رکھتے ہیں تو رائے نے جواب دیا کہ جہاں امیت شاہ کا نام آتا ہے وہاں تمام چیلنجس سرد پڑجاتے ہیں۔ رائے نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری دیانت داری سے انجام دیں گے۔
پاترو ساتویں مرتبہ اڈیشہ اسمبلی کے اسپیکر مقرر
بھوبنیشور ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) حکمران جماعت بی جے ڈی کے بااثر قائد سوریہ نارائن پاترو کو متفقہ طور پر ہفتہ کے دن 161 ویں اڈیشہ اسمبلی کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔ سات مرتبہ مسلسل اسپیکر رہنے والے پاترو کا نام اڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائیک اور پارلیمانی امور کے وزیر بی کے اروکھا نے پیش کیا تھا۔