امیت شاہ کی کل حیدرآباد آمد

حیدرآباد۔/5اپریل، ( این ایس ایس ) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ 7اپریل کو 9 بجے صبح شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچیں گے جہاں رات ملک پیٹ کے سوامی فنکشن ہال روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ دانشوروں، بینک ملازمین ، گاجرین اور ڈاکٹروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں وہ پرانا شہر کے اوم کار نگر میں واقع دلت بستی کا دورہ کریں گے اور اجتماعی لنگر میں شامل ہوکر دلتوں کے ساتھ لنچ لیں گے۔ امیت شاہ نامپلی میں واقع بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹرز پہنچ کر میڈیانمائندوں سے خطاب کریں گے۔ وہ حیدرآباد پارلیمانی حلقہ میں پولنگ بوتھ سطح کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر بی جے پی کارکنوں سے تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔
شاہ،8 اپریل کو صبح نئی دہلی واپس ہوجائیں گے۔