امیت شاہ کی ممبئی میں آج صدرشیوسینا ادھو ٹھاکرے سے ملاقات

ضمنی انتخابات میں پے در پے شکست کے بعد ناراض حلیف کو منانے بی جے پی کی کوشش
ممبئی۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ کل یہاں ممبئی میں صدر شیوسینا ادھو ٹھاکر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کو اہم سمجھا جارہا ہے کیونکہ یہ پال گھر ضمنی چناؤ میں دونوں جماعتوں کی جانب سے علیحدہ طور پر مقابلہ کرنے کے کچھ دن بعد ہورہی ہے۔ سینا بی جے پی سنجے راوت نے بتایا کہ اس اقدام کو بی جے پی کی ایک کوشش کی طور پر دیکھا جارہا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعہ ناخوش حلیف جماعت تک پہنچ سکے جس کی جانب سے سینئر بی جے پی قائدین پر کھلے عام تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ ’’امیت شاہ نے ادھوجی سے ملاقات کرنے کیلئے وقت مانگا چنانچہ انہیں کل شام کا وقت دیا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے چار سال کے وقفہ کے بعد امیت شاہ کی جانب سے ٹھاکرے سے ملاقات کرنے پر سوال کیا، تاہم بی جے پی کے سینئر قائد سدھیر منگنیتوار نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے سے امیت شاہ کی ملاقات قومی سطح پر پارٹی کی سمپرک فار سمرتھن (مدد کیلئے) نہم کے سلسلہ میں ہوگی اور یہ اس کا ایک حصہ ہے اور اس کا مہاراشٹرا میں پال گھر اور بھانڈرا، گونڈٹیا لوک سبھا نشستوں کے حالیہ ضمنی انتخابات سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ اسے شکست ہوئی ہے۔ شیوسینا نے حالیہ پال گھر لوک سبھا ضمنی چناؤ کیس تنہا مقابلہ کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ وہ تنہا انتخابی مقابلہ کرسکتی ہے۔ ’’ہم نے پال گھر ضمنی چناؤ کیس مقابلہ کرکے یہ بتایا دیا کہ ہم تنہا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ہم کو شکست ہوگئی ہوتی تاہم یہ پیام پہنچا ہے۔ ہم کو لاکھوں ووٹ ملے (پال گھر میں) جہاں ہم نے کبھی کسی الیکشن میں مقابلہ نہیں کیا تھا‘‘۔ راوت نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔