امیت شاہ کی ریلی کے مقام پر دیوار منہدم : 10 افراد زخمی

بگھا ( بہار ) 29 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی صدر امیت شاہ کی ریلی کے مقام پر آج ایک دیوار منہدم ہوگئی جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جب کئی افراد دیوار پر چڑھے ہوئے تھے کہ دیوار منہدم ہوگئی ۔