نئی دہلی ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی کرشنامنن مارگ رہائش گاہ حوالہ کرنے میں تاخیر ہوگی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ رہائش گاہ امیت شاہ کو الاٹ کی گئی ہے۔ واجپائی اس رہائش گاہ میں 2004ء میں منتقل ہوئے تھے اور وہاں پر 14 سال تک مقیم تھے۔ ان کے ارکان خاندان نے گذشتہ نومبر میں یہ مکان خالی کردیا۔ اس بنگلہ کی تزئن نو کی جارہی ہے۔ کام میں تاخیر کی وجہ سے یہ بنگلہ ایک یا دو ماہ میں امیت شاہ کے حوالہ کیا جائے گا۔