نئی دہلی 7 مئی (پی ٹی آئی) کانگریس نے آج سی بی آئی کی جانب سے نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کو عشرت جہاں اور دیگر تین افراد کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں بے قصور قرار دیئے جانے کو اِس ادارہ کی آزادانہ کارکردگی کا ثبوت قرار دیا۔ کانگریس کے ترجمان ششی تھرور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر سی بی آئی نے فرد جرم میں امیت شاہ کا نام شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو یہ سی بی آئی کا ماہرانہ فیصلہ تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ بھی سی بی آئی کے آزاد ہونے کا ایک واضح ثبوت ہے کہ اُس نے امیت شاہ کو بے قصور قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ 2004 ء میں اِس کا ہنوز فیصلہ نہیں ہوا تھا اور نہ عدالت کی جانب سے کسی کو بری کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ناکافی ثبوت ہونے کی بناء پر سی بی آئی نے آج امیت شاہ سابق وزیرداخلہ گجرات کو بے قصور قرار دیا ہے۔