نئی دہلی ،7دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی رتھ یاتراپر روک لگائے جانے سے مایوس امت شاہ کل کولکاتہ میں کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔مسٹر شاہ نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ پارٹی کی رتھ یاترا پر روک کی لڑائی عدالت میں لڑی جائے گی لیکن وہ کل پارٹی کے کولکاتہ میں ہونے والے کارکنوں کے اجلاس میں حصہ لیں گے ۔انھوں نے زوردیکر کہاکہ بی جے پی کی رتھ یاترا کو ملتوی کیاگیا ہے اور مناسب وقت پر ریاست میں تینوں تینوں جگہوں سے اسکی شروعات کی جائیگی ۔واضح رہے کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات کی تیاری اور تنظیم کی توسیع کے تعلق سے آج رتھ یاتراشروع کرنے والی تھی لیکن عدالت نے نظم ونسق کے مدنظر اس پر روک لگادی ہے ۔