کریمنگر ( تلنگانہ ) 4 اپریل ( پی ٹی آئی ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے اپنا دورہ تلنگانہ منسوخ کردیا ہے جہاں وہ جمعرات کو پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرنے والے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ انہیں پارٹی کے منشور اور انتخابات سے متعلق مسائل کی وجہ سے ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کرنا پڑ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے یہ دورہ منسوخ کردیا ہے ۔ امیت شاہ کریمنگر اور ورنگل میں جلسوں سے خطاب کرنے والے تھے ۔ وزیر اعظم ‘ امیت شاہ اور دوسرے سینئر قائدین نے آج صبح ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرکے پارٹی کے انتخابی منشور و دیگر امور پر غور کیا ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری مرلیدھر راو نے یہ بات بتائی ۔