امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ

حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) قومی صدر بی جے پی مسٹر امیت شاہ توقع ہیکہ جاریہ ماہ کے اواخر میں ریاست تلنگانہ کا دورہ کریں گے ۔ بتایا جاتا ہیکہ مسٹر امیت شاہ 27 ڈسمبر کو ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے ضلع صدر ورنگل و دیگر اہم قائدین سے ملاقات کریں گے اور 28 ڈسمبر کو شہر حیدرآباد میں بی جے پی کے بعض اہم قائدین کے ساتھ علحدہ علحدہ تبادلہ خیال کریں گے اور بی جے پی کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیں گے ۔ بی جے پی کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔