ہاردک نے 14 اموات کیلئے صدر بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا
احمد آباد، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں عروج پر پہنچ چکی انتخابی سرگرمیوں کے درمیان ‘کرو یا مرو’ جیسی پوزیشن میں دکھائی دے رہے پاٹیدارریانامت آندولن سمیتی (پاس) کے رہنما ہاردک پٹیل نے حکمران بی جے پی کے خلاف اپنا حملہ مزید تیز کرتے ہوئے پارٹی صدر امت شاہ کا موازنہ آج کھلے عام جلیانوالہ باغ سانحہ کے قاتل ’جنرل ڈائر‘سے کر ڈالا۔کانگریس کو حمایت دے رہے ہاردک نے یہاں ایک پروگرام میں کہاکہ میں امیت بھائی شاہ کو ایک اچھے سے نام جنرل ڈائر سے بلاتا ہوں۔ ایسا اس وجہ سے کہ انہوں نے 14بچوں کو مار دیا (2015میں پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے دوران مارے گئے 14 افراد)۔ یہ ان کی وجہ سے مرے ۔پورا گجرات اس بات کو جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان پر نسل پرست ہونے کا الزام لگا رہی بی جے پی کے صدر امت شاہ حکومت تبدیل کرنے پر لوگوں کوفرقہ وارانہ بنیاد والا خوف دکھا رہے ہیں۔’پاس‘لیڈر نے کہا کہ گجرات میں ترقی زمین کی حقیقت نہیں ہے ۔ ان کے حساب سے یہاں 50 لاکھ بے روزگار ہیں کیونکہ چار ہزار پٹواری کے عہدہ کے لئے 14 لاکھ درخواست آ جاتے ہیں۔ اس ریاست کی حقیقت دیہات میں جانے سے پتہ چلے گی،برگر سینڈوچ کھانے سے نہیں۔