امیت شاہ بھگوان نہیں: شیوسینا

ممبئی ۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی پرامیت شاہ کے کولکتہ میں روڈ شو کے دوران تشدد کا الزام لگاتے ہوئے شیو سینا جمعرات کے دن کہا کہ بی جے پی صدر کوئی بھگوان نہیں ہے اور نہ ہی ممتابنرجی کوئی سادھو سنت ہیں ۔ کہا جاتاہے کہ ممتا بنرجی نے امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کو وہاں اترنے کی اجازت نہیں دی ۔ یہیں سے اس تصادم کی شروعات ہوئی جو بھگوا پارٹی اور ترنمول کانگریس کے درمیان جاری رہا ۔ شیو سینا نے کہا کہ ممتابنرجی کی حکومت جمہوری طور پر منتخب ہوئی ہیں ۔ ممتابنرجی نے امیت شاہ یا مودی کے راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے کامیابی حاصل نہیں کی ۔