امیتھی ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنرل سیکریٹری کل ہند کانگریس پرینکا گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ امیتھی کی ترقی جو ان کے بھائی صدر کانگریس راہول گاندھی کا انتخابی حلقہ ہے، اس لئے نہیں ہوسکی کیونکہ گزشتہ پانچ سال سے یہ بی جے پی حکومت کا نشانہ بنی رہی تھی اور اس نے اس کی ترقی روکنے کی سازش کی تھی۔