امیتھی میں کجریوال کا روڈ شو

امیتھی ۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال آج کانگریس کے گڑھ امیتھی پہونچے جہاں انہوں نے عام آدمی پارٹی امیدوار کمار وشواس کے حق میں مہم چلائی ۔ ان دونوں نے کہا کہ نریندر مودی اور راہول گاندھی کو ملک کے مفاد میں شکست دی جانی چاہئیے ۔ سابق چیف منسٹر دہلی نے روڈ شواور کارنر میٹنگس کے ذریعہ اپنی مہم شروع کی اور کہا کہ نریندر مودی و راہول گاندھی ترقی کے صرف دعوے کررہے ہیں ۔ انہیں ملک کے مفاد میں اور خاندانی سیاست کی روایات کو ختم کرنے کیلئے شکست دی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے دہلی میں اپنی 49 دن کی حکومت کا راہول گاندھی کے 10 سالہ دور سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کم وقت میں کئی مسائل حل کئے جو راہول گاندھی ایک دہے میں بھی نہیں کرسکے ۔