امیتھی میں ٹرین کا ایک ڈبہ پٹری سے اتر گیا۔ ریلوے ٹریفک متاثر

امیتھی (یوپی) ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اکبر گنج نزد امیتھی کے قریب ایک مال گاڑی کے ایک ڈبہ کے پٹری سے اتر جانے کے باعث ریلوے کی ٹریفک میں خلل واقع ہوا۔ نارتھ ریلوے اے ڈی آر ایم مسٹر اے کے سریواستو کے مطابق یہ مال گاڑی لکھنؤ جارہی تھی اور اس واقع میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

امرناتھ یاترا، سادھو کی موت بیماری کے باعث ہوئی
جموں ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکام کے مطابق ایک 56 سالہ سادھو کی موت بیماری کے باعث واقع ہوئی تھی۔ یاتریوں کے نئے بیاچ جس میں 1200 یاتری شامل ہیں، ہمالیائی امرناتھ یاترا کا آج آغاز ہوگیا۔ سادھو اومیش چند جن کا تعلق بنگال سے تھا، اس کو کل جموں کے رام مندر میں بیماری کے باعث گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کردیا گیا تھا، آج اس کی موت واقع ہوگئی۔ سارے ملک سے جمع ہوئے سادھو ہمالیہ کی 3,888 میٹر چوٹی پر موجود برف سے بنے قدرتی شیولنگم کا درشن کریں گے۔