نیویارک 29 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اسٹارس امیتابھ بچن ‘ سلمان خان ‘ اکشے کمار اور ہندوستانی کرکٹ کپتان مہیندر سنگھ دھونی دنیا کے 100 سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے سلیبریٹیس میں شامل ہیں۔ فوربس کی سالانہ فہرست میں یہ بات بتائی گئی ۔ اس فہرست میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر اول مقام پر ہیں۔ مے ویدر کی آمدنی 300 ملین ڈالرس بتائی گئی ہے ۔ آمدنی کے اعتبار سے امیتابھ بچن اور سلمان خان مشترکہ طور پر 71 ویں مقام پر ہیں۔ ان کی آمدنی فی کس 33.5 ملین ڈالرس بتائی گئی ہے ۔ اکشے کمار اس فہرست میں 76 ویں مقام پر ہیں اور ان کی آمدنی 32.5 ملین ڈالرس ہے ۔ دھونی کو 31 ملین ڈالرس آمدنی کے ساتھ 82 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔