ممبئی،13نومبر(سیاست ڈاٹ کام) مشہور اداکار گووندا کا کہنا ہے کہ انہیں مشہوراداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے لئے لوگوں نے منع کیاتھا۔گووندا نے امیتابھ بچن کے ساتھ سپرہٹ فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ میں کام کیا ہے ۔ڈیوڈ دھون کی ہدایت میں بنی اس فلم میں گووندا اور امیتابھ نے لاجواب مزاحیہ اداکاری سے شائقین کا دل جیت لیاتھا۔گووندا نے بتایا کہ جب سے انڈسٹری میں کارپوریٹس آئے ہیں تب سے یہاں سیاست کافی زیادہ ہونے لگی ہے ۔گووندا کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ ان کے ساتھ ہی یہ پہلی بار ہورہا ہے ،اس سے پہلے بھی امیتابھ بچن اور دلیپ کمار کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے ۔گووندا نے بتایا کہ جب امیتابھ بچن کا دور اچھا نہی چل رہاتھا اور اس وقت گووندا اور امیتابھ نے ساتھ میں ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ سائن کی تھی۔گووندا نے کہا،ایسا بھی وقت تھا جب لوگ امیتابھ کو لے کر فلمیں نہیں بنانا چاہتے تھے ۔جب دونوں نے ایک ساتھ فلم بڑے میاں چھوٹے میاں سائن کی تھی تو کئی لوگوں نے انہیں وارننگ دی تھی کہ وہ ان کے ساتھ کام نہ کریں۔لوگوں کو لگ رہاتھا کہ امیتابھ دھوکہ دیں گے ،وہ خطرناک ہیں،لیکن گووندا نے کسی کی نہیں سنی۔گووندا نے کہا انہیں کئی بار امیتابھ اور خان اداکاروں کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ۔ان وجوہات سے ان کافی برا اثر پڑا تھا لیکن بعد میں انہوں نے ایسے حالات سے خود کو باہر نکال لیا۔