امیتابھ بچن کے لیڈ کردار سے سجے پہلے ٹی وی شو ’’ یدھ ‘‘ کی ریٹننگ اس ہفتہ اور بھی گر گئی ہے سونی چینل پر شروع ہوئے اس شو کو ناظرین سے کوئی خاص رسپانس ملتا دکھائی نہیں دے رہا ہے پچھلے پیر اس کی ریٹننگ 0.7 رہی اور ہفتہ کے آخر میں یہ گر کر 0.6 ہوگئی پہلے ایپی سوڈ کے بعد ٹی وی ناظرین نے ملے جلے تاثرات دیئے کچھ نے اسے سُست بتایا کچھ نے کہا کہ ابھی کوئی فیصلہ سننا جلد بازی ہوگی ۔ ’’ یدھ ‘‘ کے کریٹو ڈائرکٹر انوراگ کشیپ ہیں اس کے پیش ہونے سے پہلے اس کی کافی پبلسٹی کی گئی تھی شائد اسی کا خمیازہ اسے بُھگتنا پڑرہا ہے ۔ ہندوستانی ٹی وی شو کے لحاظ سے شو کافی مہنگا بھی ہے ہر ایپی سوڈ کی لاگت 3 کروڑ روپئے ہے ۔ اس کا تقابل کلرس چینل پر پیش ہونے والے انیل کپور کے شو ’’ 24 ‘‘ سے کیا جارہا ہے لیکن اس کی ٹی آر پی 1.6 کی رہی تھی ۔