ممبئی۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بتایا کہ انہیں کندھے کا پرانا درد کا ایک پھر شدت سے احساس ہورہا ہے۔ 75 سالہ اداکار نے اپنے شخصی بلاگ پر بتایا کہ ایک فلم کے سیٹ پر کچھ وزن دار چیزیں اُٹھانے کی وجہ سے ان کے کندھے کا پرانا درد پھر لوٹ آیا ہے۔ فی الحال امیتابھ بچن ڈاکٹرس کی زیرنگرانی ہیں اور اپنے پرانے زخم پر برف کا استعمال کررہے ہیں۔ امیتابھ بچن کی آنے والی فلموں میں ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ اور ’’102 ناٹ آؤٹ‘‘ قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے اپنے بلاگ پر انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کی شادی میں شرکت کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جہاں ان کے علاوہ ان کی بیٹی شویتا نندا، بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریہ رائے بچن نے بھی شرکت کی۔