امیتابھ بچن کو دورہ پاکستان کی دعوت

لاہور ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے امیتابھ بچن کو دورہ کی دعوت دی ہے ۔ امیتابھ بچپن نے کہا کہ وہ جب بھی موقع ملا پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ پی ایم ایل کیو کے سینٹر نے بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کو مکتوب لکھتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں آپ کی والدہ نے جنم لیا تھا اور یہیں پرورش پائی تھیں ۔ آپ کی یہاں دو ممالک کے درمیان امن کو فروغ دے گا ۔ پاکستان آپ کا آبائی وطن ہے ۔ جوابی مکتوب میں امیتابھ بچن نے تیقن دیا ہے کہ جب کبھی موقع ملے گا وہ پاکستان آئیں گے ۔۔