امیتابھ بچن نئے سیزن ’کے بی سی‘ کے بھی میزبان

ممبئی ، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) میگااسٹار امیتابھ بچن نے اعلان کیا ہے کہ وہ عنقریب ٹیلی ویژن پر واپس ہوں گے اور مقبول عام کوئز گیم شو ’’کون بنیگا کروڑ پتی‘‘ کے نویں سیزن کی میزبانی کریں گے۔ 74 سالہ ایکٹر نے اپنے پرسنل بلاگ کے ذریعہ اس شو سے متعلق خبر سے واقف کرایا ہے، جو رواں سال اگست۔ ستمبر تک واپس ہونے والا ہے۔ بگ بی نے تحریر کیا کہ کے بی سی نے نیا سیزن شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کیلئے مجھے رجسٹریشن کے سوالات ریکارڈ کرانے رضامند کرلیا، جو اِس سال اگست۔ ستمبر تک نشر ہوں گے۔ سوائے سیزن 3 جسے سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے پیش کیا تھا، امیتابھ نے یہ شو کی 2000ء میں آغاز کے بعد سے سات مرتبہ میزبانی کی ہے۔