امیتابھ اور عامر اچھے کام سے سنیما کوفروغ دے رہے ہیں:شاہ رخ

ممبئی16نومبر(سیاست ڈاٹ کام) مشہور اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور عامر خان اپنے اچھے کام سے سنیما کو فروغ دے رہے ہیں۔فلموں میں ان کا زبردست تعاون سنیما کی فضا بدل رہا ہے۔عامر خان اور امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک ساتھ فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان’ میں کام کیا ہے ،جو باکس آفس پر امید کے مطابق کمائی نہیں کرسکی۔
ہندوستان ،اسٹارٹ اپ برادری کا عالمی مرکز ثابت ہوگا
نئی دہلی 16نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) کامرس وصنعت اور شہری امور کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے کہا ہے کہ ہندوستان کی اسٹارٹ اپ کمپنیاں ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں زبردست تبدیلیاں لانے کی اہلیت رکھتی ہیں ۔ مسٹر سریش پربھو نئی دلی میں آئی این سی 42 کا تیار کردہ جدید ترین انڈین اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم 2018 پر ایک رپور ٹ کے اجرا کے موقع پرتقریر کررہے تھے ۔