امیتابھ اسٹار آنکھیں کے سیکویل کی شروعات

16 سال بعد وپل شاہ کی ہدایت میں بنی سال 2002 میں ریلیز ہوئی تھرلر فلم آنکھیں کے سیکویل کی تیاریاں اب شروع ہوچکی ہیں اوریجنل آنکھیں میں امیتابھ بچن اکشے کمار، ارجن رامپال، پریش راویل، اور سشمیتا سین نے اہم کردار نبھائے تھے۔ اس کے بعد 2016 میں خبر آئی تھی کہ اس کے سیکویل کو گورنگ دوشی ڈائرکٹ کریں گے لیکن اس کے سیکویل کو انیس بزمی کی جانب سے ڈائرکٹ کرنے کی خبر ہے جسے ایروز انٹرنیشنل اور ترون اگر وال کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کا 2019 میں آغاز ہوگا اور اسے 2020 میں ریلیز کرنے کی پلاننگ ہے۔