غازی آباد ۔ /29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فوڈ اینڈ ڈرگس اڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) عہدیداروں نے غازی آباد میں امول کے گودام پر دھاوا کیا اور مختلف دودھ کے پراڈکٹس کے 6 نمونے حاصل کرلئے ۔ اس کے علاوہ گودام میں رکھے ہوئے دودھ کے پیاکٹس کو تلف کرنے کا حکم دیا جو ناقص معیار کے تھے ۔ ایف ڈی آئی عہدیدار ونت کمار نے کہا کہ مارکٹ میں فروخت ہونے والے امول دودھ کے سلسلے میں مسلسل شکایات موصول ہورہی ہیں۔