اموات ’’پراسرار‘‘ نہیں : ویاپم ایس آئی ٹی سربراہ

بھوپال ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ویاپم اسکام سے متعلق افراد سلسلہ وار اموات کو ’’پراسرار‘‘ قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے تحقیقات کی نگرانی کرنے والی ایس آئی ٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہ اموات پراسرار نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ انہیں ’’غیرمعمولی‘‘ کہا جاسکتا ہے۔ ریٹائرڈ جسٹس چندریش بھوشن نے ٹی وی خبر رساں چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی سی تبادلہ خیال کیا ہے اور ان واقعات کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (ایس آئی ٹی) بعض اموات کیلئے لفظ پراسرار استعمال نہیں کرنا چاہتی۔ زیادہ سے زیادہ وہ انہیں غیرمعمولی قرار دینے سے دلچسپی رکھتی ہے۔ انہیں یہ جاننے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ یہ اموات ویاپم اسکام سے متعلق تو نہیں ہے۔ جسٹس بھوشن نے کہا کہ اب تک ایس آئی ٹی نے ان اموات کا اسکام سے کوئی تعلق ہونے کی رپورٹ نہیں دی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا دعویٰ ہیکہ اس اسکام سے تعلق رکھنے والے 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد صرف 25 ہے۔