سرینگر ۔ 5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز کے خصوصی نمائندہ برائے کشمیر دنیشور شرما نے کہا کہ ان کے پاس کوئی جادوئی چھڑی نہیں ہے بلکہ وہ اپنے کاموں سے جب کہ وہ کل وادی کشمیر میں ہر ایک سے بات چیت کا عمل شروع کریں گے ‘ جانچا جاسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ خلوص کے ساتھ اور ماضی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کی جانچ کی جانی چاہیئے ۔ محکمہ انٹلیجنس بیورو کے سابق ڈائرکٹر 61سالہ دنیشور شرما نے کہا کہ کسی کو بھی بات چیت کے عمل کے آغاز سے پہلے نتائج اخذ نہیں کرنا چاہیئے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی کارروائیوں سے ان کی جانچ کی جائے ۔