لکھنو 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہاکہ رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد اراضی کے طویل عرصہ سے تصفیہ طلب تنازعہ کو امن و بھائی چارگی، اخوت کی خاطر جلد حل کرلیا جانا چاہئے۔ ان کے اس بیان سے ایک دن قبل سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا کہ جنوری سے قبل وہ اس کی سماعت نہیں کرے گا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ اس مقدمہ کی یکسوئی کے لئے بہتر یہی ہوگا کہ ملک میں امن و اخوت کی خاطر عدالت کی طرف سے اس مسئلہ پر عاجلانہ سماعت کی جائے۔ ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر ایک سوال پر اُنھوں نے جواب دیا کہ ’’تاہم فی الحال اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتا‘‘۔