امن مذاکرات کی بحالی کیلئے کیری کی اسرائیل آمد

یروشلم 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری اپنے دسویں دورہ پر آج اسرائیل پہنچے تا کہ امن مذاکرات کو پھر ایک بار جہت دی جاسکے اور نا امید اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کو کلیدی مسائل بشمول سکیوریٹی ،سرحدات اور یروشلم کے بارے میں کوئی قطعی معاملت کیلئے ’’فریم ورک‘‘کی طرف پیشرفت کیلئے حوصلہ بخشا جائے ۔ اعلی امریکی سفارتکار اس خطہ کو چار روزہ دورہ پر تل ابیب کے قریب بین گوریان ایر پورٹ پہنچے ۔ اس دورہ میںوہ وزیراعظم بنیامن نیتن یاہواور فلسطینی اتھاریٹی کے صدر محمود عباس سے علحدہ طور پر بات چیت منعقد کرتے ہوئے اپریل تک کوئی قطعی امن معاہدے کی سمت پیشرفت کیلئے اپنے نظریہ کو پیش کریں گے جبکہ 9 ماہ کا متفقہ مذاکراتی دور جولائی میں اختتام پذیر ہوگا ۔