حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ایک صدی سے زیادہ قدیم روٹری ڈسٹرکٹ نے یہاں کے بی آر پارک میں ایک ’ امن مارچ ‘ کا اہتمام کیا جس میں کلب کے ارکان اور ان کے افراد خاندان کے علاوہ مجموعی طور پر اس مارچ میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد 500 سے زیادہ رہی ۔ یہ امن مارچ کے بی آر پارک سے شروع ہوئی جو کہ جوبلی ہلز چیک پوسٹ پہنچ کر پھر وہاں سے کے بی آر پارک واپس آتے ہوئے 5 کلومیٹرس کا فاصلہ طئے کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رمیش وانگالا نے کہا کہ روٹری فاونڈیشن ہر سال سماجی خدمات کے مختلف پروگرامس پر 100 کروڑ روپئے خرچ کرتی ہے ۔۔