املاک کو نقصان پہنچانے پر ہرجانہ کی وصولی

ممبئی ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت مہاراشٹرا نے آج کہا ہے کہ ریاست گیر سطح پر ہر ایک ضلع میں خصوصی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی تاکہ سماجی تحریکیوں میں حصہ لینے پر سیاسی کارکنوں کے خلاف کیسوں سے دستبرداری کا جائزہ لے سکیں ۔ چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے آج قانون ساز کونسل میں بتایا کہ کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی تحریکیوں میں حصہ لینے پر جن افراد کے خلاف کسیس درج کئے گئے ہیں دستبرداری اختیار کرلی جائے اور اس خصوص میں پولیس عہدیداروں اور متعلقہ حکام کو مطلع کردیا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں قائم کردہ خصوصی کمیٹیاں سیاسی کارکنوں کی رہائی کو یقینی بنائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت ان کمیٹیوں سے رابطہ قائم کئے ہوئے ہے اور ہر ماہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔