امر سنگھ کی حمایت میں سری دیوی کی انتخابی مہم

آگرہ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے اپنے شوہر پروڈیوسر بونی کپور کے ہمراہ آگرہ کے دیہی علاقوں میں راشٹریہ لوک دل امیدوار فتح پور سیکری حلقہ پارلیمنٹ کے حق میں انتخابی مہم چلائی۔ اِس روڈ شو میں سری دیوی کو دیکھ کر عوام کا اژدہام امڈ پڑا۔ امر سنگھ کے ہمراہ وہ دن بھر مہم چلاتی رہیں۔