واشنگٹن 28 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی ریاست مشی گن کی ایک ہوٹل میں آج آگ بھڑکنے کے نتیجہ میں پانچ بچے ہلاک ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ پانچوں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔ اس کے علاوہ ایک چھٹی خاتون بھی اس حادثہ میں فوت ہوگئی جو ان بچوں کی رشتہ دار بتائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کاسمو لیونگ ہوٹل سوڈس ٹاؤن شپ میں آگ لگنے کا یہ حادثہ پیش آیا تھا ۔ کاونٹی شیریف کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ پانچ بچے اس میں ہلاک ہوئے ہیں جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔ آگ لگنے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد پہونچانے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی تھی ۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی ۔
ہند ۔ نیپال تھنک ٹینک کا اجلاس
کٹھمنڈو 28 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال ۔ ہندوستان تھنک ٹینک کی پہلی چوٹی کانفرنس کٹھمنڈو میں منگل کو منعقد ہوگی تاکہ دونوں ملکوں کے مابین وسیع تر اشتراک اور معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جاسکے ۔ سابق وزیر اعظم و نیپال کمیونسٹ پارٹی کے شریک صدر نشین پراچندہ اس چوٹی کانفرنس کا افتتاح کرینگے ۔ بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو اس اجلاس میں کلیدی خطاب کریں گے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے ۔