امریکی کونسل جنرل کی ہریش راؤ سے ملاقات آبپاشی پراجکٹس کی ستائش

حیدرآباد۔/27جولائی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں امریکی کونسلیٹ جنرل کیتھرین ہاڈا نے وزیر آبپاشی ہریش راؤ سے ملاقات کی۔ کالیشورم اور دیگر آبپاشی پراجکٹس کے سلسلہ میں بات چیت کی گئی۔ ہریش راؤ نے انہیں آبپاشی پراجکٹس کے تعمیری منصوبہ سے واقف کروایا اور کہا کہ حکومت تلنگانہ میں ایک کروڑ ایکر اراضی کو پانی سیراب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ کالیشورم اور دیگر پراجکٹس مقررہ مدت کے دوران مکمل کئے جائیں گے۔ بعد میں کونسل جنرل نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر آبپاشی ہریش راؤ سے تلنگانہ کے آبپاشی ایکشن پلان پر بہتر گفتگو رہی۔ کالیشورم اور دیگر اسکیمات سے ریاست میں 10 ملین ایکر اراضی سیراب ہوگی اور یہ کام واقعی قابل تعریف ہے۔