حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری (سیاست نیوز) امریکی کونسل جنرل متعینہ حیدرآباد کیتھرین بی ہڈا نے آج وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ان کی قیامگاہ لوٹس پانڈ پہنچ کر ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان مختلف مسائل پر بات چیت رہی۔ مہاتما گاندھی کی برسی کے سلسلہ میں جگن موہن ریڈی اور امریکی کونسل جنرل نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تصویر پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ پی متھن ریڈی ، رکن راجیہ سبھا وی پربھاکر ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔ آندھراپردیش کی سیاسی صورتحال پر دونوں کے درمیان بات چیت کی اطلاعات ملی ہے۔ عام انتخابات سے قبل یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔