امریکی کانگریس کو ایران معاہدے کی منظوری کا اختیار

واشنگٹن۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ نے ایران ایٹمی معاہدے کی منظوری کا اختیار کانگریس کو دے دیا۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی منظوری سے متعلق امریکی سینیٹ میں قانون سازی کے بل پر ووٹنگ ہوئی۔ 98ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ ایک رکن نے بل کی مخالفت کی۔ بل کی منظوری کے بعد اب امریکی کانگریس کو اختیار مل گیا ہے کہ وہ 30دن میں ایرانی جوہری پروگرام کا جائزہ لے اور قرارداد کے ذریعے اس معاہدے کو منظور یا مسترد کردے۔ اسطرح امریکی سینیٹ نے ایران کے جوہری پروگرام کی منظوری سے متعلق قانونی رکاوٹ دور کردی ہے۔ امریکی کانگریس میں تاحال ایران سے معاہدہ کی مخالفت کی جارہی تھی۔