امریکی ڈیفنس سکریٹری آشٹن کارٹر کا مجوزہ دورۂ ویزاگ بندرگاہ

واشنگٹن۔ 28 مئی (پی ٹی آئی) امریکی ڈیفنس سیکریٹری آشٹن کارٹر آئندہ ماہ کے اوائل میں ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں اور وہ وشاکھاپٹنم بندرگاہ بھی جائیں گے۔ اس سے ہندوستان کی بحریہ کو عصری بنانے کی کوششوں میں پینٹگان کی دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ کارٹر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ویزاگ ان کی پہلی منزل ہوگی۔ وہ سنگاپور اور ویتنام کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔