واشنگٹن ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف اپنے ڈرون میزائیل حملوں پر انحصار کررہا ہے جس سے ایک خطرناک مثال قائم ہوگئی ہے جس کی تقلید دیگر ممالک بھی کرسکتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں عالمگیر سطح پر بڑے پیمانے پر جنگیں ہوسکتی ہیں۔ ایک سابق امریکی عہدیدار نے کہا کہ روبوٹ کے ذریعہ اڑائے جانے والے طیارہ کارآمد ضرور ہیں لیکن ان کو مخالفین پر حملوں کیلئے استعمال کرنا ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے جس کے سنگین نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں۔