امریکی ڈرون حملے، نودہشت گرد ہلاک

پشاور ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاک افغان سرحدی علاقیمیں امریکی ڈرون طیارے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو نشانہ بنایا گیا۔ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے نازیان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ڈرون طیارے سے دو میزائل داغے گئے۔ حملے میں 9دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں 7 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں کالعدم لشکراسلام اور کالعدم تحریک طالبان کو نشانہ بنایاگیا ، ہلاک ہونیوالوں میں کالعدم لشکراسلام کے امیر منگل باغ کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔