امریکن ڈاکٹرس ٹیم مریضوں کی تشخیص و علاج کرے گی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے زیر اہتمام ادارہ سیاست کے تعاون سے سہ روزہ مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ کا 2 تا 4 اپریل میسکو گریڈس اسکول روبرو ادارہ ملیہ ملک پیٹ مقرر ہے ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست و کیمپ چیرمین ، ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ 11 رکنی کیروپراکٹک ڈاکٹرس پروفیسر معین انصاری صدر شعبہ نیوٹریشن اور محترمہ شاہدہ انصاری کی زیر نگرانی کمر کے درد ، گردن کے درد ، کولہے کے درد ، مونڈھے کے درد ، گھٹنوں کے درد کے علاوہ دیگر اعصابی امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے ۔ مریض اپنے ساتھ ایکسرے رپورٹ لائیں تو بہتر ہے ۔ ایسے مریض جو سابق میں کیرو پراکٹک ڈاکٹروں سے علاج کروائے ہیں وہ بھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ کیرو پراکٹک علاج کے رجسٹریشن کا آغاز 12 مارچ سے ہوگیا ہے ۔ عوام سے خواہش کی جاتی ہے کہ جلد سے جلد رجسٹریشن کروالیں کوٹہ ختم ہونے کے بعد رجسٹریشن نہیں ہوگا ۔ رجسٹریشن و دیگر تفصیلات کے لیے فون نمبر 9247172645 پر ربط کریں ۔۔