بیجنگ ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پنگ اور صدر روس ولادیمیر پوٹن کے درمیان بیجنگ میں ہوئی ملاقات کو امریکی سفارتی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے متحد ہونے سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ یاد رہیکہ پوٹن کریملن کے لئے ماہ مارچ میں چوتھی میعاد کیلئے منتخب ہوئے تھے۔ وہ آج گریٹ ہال اف دی پیوپل پہنچے جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔ یاد رہیکہ چینی صدر بھی عہدہ پر تاحیات برقرار رہیں گے کیونکہ چین میں صدر کے عہدہ کیلئے میعاد کے لزوم کو جاریہ سال ختم کردیا گیا۔