ایرپورٹ پر سیاست و انور چیارٹیبل ٹرسٹ کے نمائندوں کا خیر مقدم ، 22 جون سے کیمپ کا آغاز
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : پالمیر کیروپراکٹک یونیورسٹی ڈیون پورٹ امریکہ کے 28 رکنی کیروپراکٹک ڈاکٹرز پروفیسر معین انصاری صدر شعبہ نیوٹرنش امریکہ اور محترمہ شاہدہ انصاری کے زیر نگرانی آج دوپہر شکاگو سے براہ دہلی حیدرآباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہونچے ۔ ایرپورٹ پر ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیروپراکٹک کیمپ نے تمام ڈاکٹروں کی گلپوشی کی اور ادارہ سیاست اور انور چیارٹیبل ٹرسٹ سے خیر مقدم کیا ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کیمپ چیرمین اور ڈاکٹر یوسف اعظم ( انور چیارٹیبل ٹرسٹ ) نے بتایا کہ کیرو پراکٹک ڈاکٹرز قیام حیدرآباد کے دوران دو روز 19 اور 20 جون کو اذاں انٹرنیشنل اسکول سات گنبد روڈ پر اسکولی بچوں کا جنرل معائنہ کریں گے اور 22 جون سے 24 جون تک ادارہ سیاست اور انور چیارٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے تعاون سے سہ روزہ مفت کیروپراکٹک میڈیکل کیمپ میں شرکت کریں گے اور تمام رجسٹرڈ مریضوں کا معائنہ کریں گے ۔ سہ روزہ مفت میڈیکل کیرو پراکٹک کیمپ کا اتوار 12 بجے دن سے 6 بجے شام تک عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ امریکن ڈاکٹرز صرف رجسٹرڈ مریضوں کا ہی معائنہ کریں گے ۔ ایرپورٹ پر جناب اظہر سمیع الدین ، جناب ایم اے ذیشان ، جناب مرزا مظہر بیگ اور جناب نظام الدین لئیق نے خیر مقدم کیا ۔۔