واشنگٹن 26جنوری (سیاست ڈاٹ کام )امریکہ میں گزشتہ 35 دنوں سے جزوی کام روکو تحریک کو ختم کرنے کے لئے امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے ایوان نمائندگان میں مختصر مدتی اخراجات کو بل منظور کیا ہے ۔جمعہ کو، امریکی ایوان نمائندگان نے اتفاق رائے سے بل کو منظور ی دے دی جس سے حکومت عارضی طور پر پھر سے کام کرنے لگے گی ۔ اب اس بل کو منظوری کے لئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بھیجا جائے گا۔ صدر ٹرمپ اس پر دستخط کرکے اسے حتمی منظوری دیں گے ۔اس سے قبل جمعہ کو ہی مسٹر ٹرمپ اور کانگریس کے رہنماؤں نے کام روکو کو ختم کرنے کے معاہدے پر اتفاق کیا۔ معاہدے کے مطابق، حکومت کو تین ہفتوں کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ ڈیموکریٹ اور ری پبلکن اراکین پارلیمنٹ مسٹر ٹرمپ کی امریکہ اور میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے رقم الاٹ کرنے کے مطالبے پر آپس میں گفتگو کرکے اپنے اختلافات دور کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں مسٹر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس پارلیمان کے درمیان امریکہ-میکسیکو کی سرحد کی دیوار کی تعمیر پر 22 دسمبر سے جزوی کام روکو تحریک جاری ہے ۔